Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-3 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ |
| آسان اُردو | (یعنی مومنین) جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر، وہ یقین والے ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ اور وہی ہیں جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں |
| احمد رضا خان | وہ جو نماز برپا رکھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں، |
| احمد علی | جو نماز ادا کرتے ہیں اور زکوةٰ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
| فتح جالندھری | وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں |
| طاہر القادری | جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت پر (بھی) یقین رکھتے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو نماز قائم کرتے ہیں زکوِٰ ا دا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
| حسین نجفی | جو نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Who establish the prayer and give the poor-rate, and of the Hereafter they are convinced. |
| M.M.Pickthall: | Who establish worship and pay the poor-due and are sure of the Hereafter. |
| Saheeh International: | Who establish prayer and give zakah, and of the Hereafter they are certain [in faith]. |
| Shakir: | Who keep up prayer and pay the poor-rate, and of the hereafter, they are sure. |
| Yusuf Ali: | Those who establish regular prayers and give in regular charity, and also have (full) assurance of the hereafter. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
مومنین کی خصوصیات بیان کی گی ہیں