اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-6 ایت نمبر

وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ
آسان اُردو اور بے شک! آپﷺ کو قرآن ایک حکمت(عقل) والے (اور) جاننے والے کی طرف سے ملتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (اے پیغمبر) بلا شبہ تمہیں یہ قرآن اس (اللہ) کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے جو حکمت کا بھی مالک ہے علم کا بھی مالک۔
ابو الاعلی مودودی اور (اے محمدؐ) بلاشبہ تم یہ قرآن ایک حکیم و علیم ہستی کی طرف سے پا رہے ہو
احمد رضا خان اور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے اور حکمت والے علم والے کی طرف سے
احمد علی اور تجھے بڑے حکمت والے علم والے کی طرف سے قرآن دیاجارہا ہے
فتح جالندھری اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم وعلیم کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے
طاہر القادری اور بیشک آپ کو (یہ) قرآن بڑے حکمت والے، علم والے (رب) کی طرف سے سکھایا جا رہا ہے،
علامہ جوادی اور آپ کو یہ قرآن خدائے علیم و حکیم کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے
ایم جوناگڑھی بیشک آپ کو اللہ حکیم وعلیم کی طرف سے قرآن سکھایا جارہا ہے۔
حسین نجفی (اے رسول(ص)) بےشک آپ کو یہ قرآن ایک بڑے حکمت والے، بڑے علم والے کی طرف سے عطا کیا جا رہا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily thou art receiving the Qur'an) from before the Wise, the Knowing.
M.M.Pickthall: Lo! as for thee (Muhammad), thou verily receivest the Qur'an from the presence of One Wise, Aware.
Saheeh International: And indeed, [O Muhammad], you receive the Qur'an from one Wise and Knowing.
Shakir: And most surely you are made to receive the Quran from the Wise, the Knowing Allah.
Yusuf Ali: As to thee, the Qur'an is bestowed upon thee from the presence of one who is wise and all-knowing.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت
قران کے بارے میں قران کے اندر سے ہی ثبوت کہ یہ حکیم اور علیم کے طرف سے آپﷺ کو ملا