Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-93 ایت نمبر
| مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ |
| آسان اُردو | اللہ کے سوا۔ کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا وہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ کو چھوڑ کر ، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا خود اپنا بچاؤ کرلیں گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟" |
| احمد رضا خان | اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے، |
| احمد علی | الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں |
| فتح جالندھری | یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں |
| طاہر القادری | اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)، |
| علامہ جوادی | خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں |
| حسین نجفی | کیا وہ (آج) تمہاری کچھ مدد کرتے ہیں یا وہ اپنا ہی بچاؤ کر سکتے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | Beside Allah? Can they succour you or succour themselves? |
| M.M.Pickthall: | Instead of Allah? Can they help you or help themselves? |
| Saheeh International: | Other than Allah? Can they help you or help themselves?" |
| Shakir: | Besides Allah? Can they help you or yet help themselves? |
| Yusuf Ali: | "'Besides Allah? Can they help you or help themselves?' |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
دوبارہ زندہ ہونے والے دن میں پوچھ گچھ