اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-60 ایت نمبر

فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ
آسان اُردو پھر اُنہوں نے اُن (موسی ؑ کے لوگوں) کا سورج نکلتے پیچھا کیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی غرض ہوا یہ کہ یہ سب لوگ سورج نکلتے ہی ان کا پیچھا کرنے نکل کھڑے ہوئے۔
ابو الاعلی مودودی صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے
احمد رضا خان تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے،
احمد علی پھر سورج نکلنے کے وقت ان کے پیچھے پڑے
فتح جالندھری تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا
طاہر القادری پھر سورج نکلتے وقت ان (فرعونیوں) نے ان کا تعاقب کیا،
علامہ جوادی پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا
ایم جوناگڑھی پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے
حسین نجفی چنانچہ صبح تڑکے وہ لوگ (فرعونی) ان کے تعاقب میں نکلے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then they pursued them at sunrise.
M.M.Pickthall: And they overtook them at sunrise.
Saheeh International: So they pursued them at sunrise.
Shakir: Then they pursued them at sunrise.
Yusuf Ali: So they pursued them at sunrise.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں