اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-54 ایت نمبر

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَۙ
آسان اُردو (جنہوں نے اعلان کیا): بے شک! یہ (موسی ؑ اور اُس کے ساتھی) واقعی ہی ایک چھوٹی سی جماعت ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اور یہ کہلا بھیجا کہ) یہ (بنی اسرائیل) ایک چھوٹی سی ٹولی کے تھوڑے سے لوگ ہیں۔
ابو الاعلی مودودی (اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں
احمد رضا خان کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں،
احمد علی کہ یہ ایک تھوڑی سی جماعت ہے
فتح جالندھری (اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے
طاہر القادری (اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہے،
علامہ جوادی کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے
ایم جوناگڑھی کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے
حسین نجفی (اور کہلا بھیجا کہ) یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily these are but a band small.
M.M.Pickthall: (Who said): Lo! these indeed are but a little troop,
Saheeh International: [And said], "Indeed, those are but a small band,
Shakir: Most surely these are a small company;
Yusuf Ali: (Saying): "These (Israelites) are but a small band,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں