اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-39 ایت نمبر

وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ
آسان اُردو اور لوگوں سے کہا گیا: کیا تم (بھی) اکھٹے ہو جاؤ گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور لوگوں سے کہا گیا کہ : کیا تم لوگ جمع ہورہے ہو ؟
ابو الاعلی مودودی اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟
احمد رضا خان اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے
احمد علی اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو
فتح جالندھری اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے
طاہر القادری اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں کو کہا گیا کہ تم (اس موقع پر) جمع ہونے والے ہو،
علامہ جوادی اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو
ایم جوناگڑھی اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟
حسین نجفی اور عام لوگوں سے کہا گیا۔ کیا تم لوگ بھی (مقابلہ دیکھنے کیلئے) جمع ہوگے؟
=========================================
M.Daryabadi: And it was said unto the people: are ye going to assemble.
M.M.Pickthall: And it was said unto the people: Are ye (also) gathering?
Saheeh International: And it was said to the people, "Will you congregate
Shakir: And it was said to the people: Will you gather together?
Yusuf Ali: And the people were told: "Are ye (now) assembled?-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں