Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-35 ایت نمبر
| یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو سے تمہیں تمہاری زمینوں سے نکال دے. پھر اب تم کیا حکم دیتے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے ذریعے تمہیں تمہاری سرزمین سے نکال باہر کرے۔ اب بتاؤ کیا رائے ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟" |
| احمد رضا خان | چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے |
| احمد علی | چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو |
| فتح جالندھری | چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟ |
| طاہر القادری | یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے باہر نکال دے پس تم (اب اس کے بارے میں) کیا رائے دیتے ہو، |
| علامہ جوادی | اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو |
| حسین نجفی | یہ اپنے جادو (کے زور) سے تمہیں اپنے ملک سے باہر نکالنا چاہتا ہے۔ اب تم کیا رائے دیتے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | He would drive you out of your land through his magic; what then is it ye command? |
| M.M.Pickthall: | Who would drive you out of your land by his magic. Now what counsel ye? |
| Saheeh International: | He wants to drive you out of your land by his magic, so what do you advise?" |
| Shakir: | Who desires to turn you out of your land with his magic; what is it then that you advise? |
| Yusuf Ali: | "His plan is to get you out of your land by his sorcery; then what is it ye counsel?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں
٭ چودہراٹ اور معاشی طاقت ختم ہونے کا ڈروا دیا گیا