Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-33 ایت نمبر
| وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ |
| آسان اُردو | اور اُس (موسی ؑ) نے اپنا ہاتھ باہر نکالا پھر! تب وہ(ہاتھ) دیکھنے والوں کے لیے سفیدتھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انہوں نے اپنا ہاتھ (بغل میں سے) کھینچ کر نکالا تو پل بھر میں وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے سفید ہوگیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا |
| احمد رضا خان | اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا |
| احمد علی | اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا |
| فتح جالندھری | اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا) |
| طاہر القادری | اور (موسٰی علیہ السلام نے) اپنا ہاتھ (بغل میں ڈال کر) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا، |
| علامہ جوادی | اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا |
| ایم جوناگڑھی | اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا |
| حسین نجفی | اس نے اپنا ہاتھ نکالا تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کیلئے چمک رہا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And he drew forth his hand, and lo! it was white unto the beholders. |
| M.M.Pickthall: | And he drew forth his hand and lo! it was white to the beholders. |
| Saheeh International: | And he drew out his hand; thereupon it was white for the observers. |
| Shakir: | And he drew forth his hand, and lo! it appeared white to the onlookers. |
| Yusuf Ali: | And he drew out his hand, and behold, it was white to all beholders! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں