Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-223 ایت نمبر
| یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ |
| آسان اُردو | وہ سنی سنائی بات(کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور اُن میں اکثرجھوٹے ہوتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ سنی سنائی بات لا ڈالتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں |
| احمد رضا خان | شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں |
| احمد علی | وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں |
| فتح جالندھری | جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں |
| طاہر القادری | جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں |
| حسین نجفی | جو ان (شیاطین) کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Who give ear, and most of them are liars. |
| M.M.Pickthall: | They listen eagerly, but most of them are liars. |
| Saheeh International: | They pass on what is heard, and most of them are liars. |
| Shakir: | They incline their ears, and most of them are liars. |
| Yusuf Ali: | (Into whose ears) they pour hearsay vanities, and most of them are liars. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں
یعنی وہ لوگ جو سنی سنائی باتیں دوسروں کے کانوں میں ڈالے چلے جاتے ہیں اور ان کی اکثریت جھوٹے ہوتے ہیں
٭شیطان گناہگار اور جھوٹے انسانوں کو سننے کی صرف عادت ڈال دیتے ہیں.