Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-213 ایت نمبر
| فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ |
| آسان اُردو | پس تُواللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکار،پھر تم بھی عذاب پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لہذا اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ مانو، کبھی تم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ جنہیں عذاب ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے |
| احمد رضا خان | تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا، |
| احمد علی | سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا |
| فتح جالندھری | تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا |
| طاہر القادری | پس (اے بندے!) تو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پوجا کر ورنہ تو عذاب یافتہ لوگوں میں سے ہو جائے گا، |
| علامہ جوادی | لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ |
| ایم جوناگڑھی | پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے |
| حسین نجفی | پس آپ اللہ کے ساتھ کسی اور الہ کو نہ پکاریں ورنہ آپ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | So call not thou unto anot her god along with Allah, lest thou be of the doomed. |
| M.M.Pickthall: | Therefor invoke not with Allah another god, lest thou be one of the doomed. |
| Saheeh International: | So do not invoke with Allah another deity and [thus] be among the punished. |
| Shakir: | So call not upon another god with Allah, lest you be of those who are punished. |
| Yusuf Ali: | So call not on any other god with Allah, or thou wilt be among those under the Penalty. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل اس لیے ہے کہ یہ ایت ف سے شروع ہوئی جو یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ موضوع کااب یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے
نبی اکرمﷺ کو خطاب ہے
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود بنا لینا اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے