Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-211 ایت نمبر
| وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ |
| آسان اُردو | اور اُن (شیطانوں) کے لئے ممکن ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ(ایسا کرنے کی) طاقت رکھتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نہ یہ قرآن ان کے مطلب کا ہے اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں |
| احمد علی | اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں |
| فتح جالندھری | یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں |
| طاہر القادری | نہ (یہ) ان کے لئے سزاوار ہے اور نہ وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں، |
| علامہ جوادی | یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے |
| حسین نجفی | اور نہ ہی یہ ان کیلئے مناسب ہے اور نہ ہی وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | It behoveth them not, nor they can. |
| M.M.Pickthall: | It is not meet for them, nor is it in their power, |
| Saheeh International: | It is not allowable for them, nor would they be able. |
| Shakir: | And it behoves them not, and they have not the power to do (it). |
| Yusuf Ali: | It would neither suit them nor would they be able (to produce it). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یہ قران نازل کرنا شیطانوں کے بس کی بات نہیں