Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-202 ایت نمبر
| فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پس یہ (عذاب) اُن کے پاس اچانک ہی آ جائے گااور وہ سمجھ بھی نہیں سکیں گے(کہ کیا ہو گیا ہے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ ان کے پاس اس طرح اچانک آکھڑا ہو کہ ان کو پتہ بھی نہ چلے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے |
| احمد رضا خان | تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی، |
| احمد علی | پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی |
| فتح جالندھری | وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی |
| طاہر القادری | پس وہ (عذاب) انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں شعور (بھی) نہ ہوگا، |
| علامہ جوادی | کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو |
| ایم جوناگڑھی | پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا |
| حسین نجفی | چنانچہ وہ (عذاب) اس طرح اچانک ان پر آجائے گا کہ انہیں احساس بھی نہ ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | It shall come unto them on a sudden, and they shall not perceive. |
| M.M.Pickthall: | So that it will come upon them suddenly, when they perceive not. |
| Saheeh International: | And it will come to them suddenly while they perceive [it] not. |
| Shakir: | And it shall come to them all of a sudden, while they shall not perceive; |
| Yusuf Ali: | But the (Penalty) will come to them of a sudden, while they perceive it not; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مجرمین یعنی جو قران کے منکر ہیں ان کے دلوں میں قران کو کسطرح گزارا جاتا ہے
کہ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک کہ وہ درد ناک عذاب کو نہیں دیکھ لیتے
اور یہ درد ناک عذاب ان پر اچانک آ جاتا ہے اور وہ سمجھ نہیں پاتے کہ کیا ہو گیا ہے