Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-201 ایت نمبر
| لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ |
| آسان اُردو | وہ اس پر ایمان نہیں لاتے حتی کہ وہ درد ناک عذاب کو دیکھ لیتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ لوگ اس پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں |
| احمد رضا خان | وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب، |
| احمد علی | وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے |
| فتح جالندھری | وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے |
| طاہر القادری | وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں، |
| علامہ جوادی | کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں |
| ایم جوناگڑھی | وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے |
| حسین نجفی | یہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب کو نہیں دیکھ لیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | They will not believe therein until they behold the torment afflictive. |
| M.M.Pickthall: | They will not believe in it till they behold the painful doom, |
| Saheeh International: | They will not believe in it until they see the painful punishment. |
| Shakir: | They will not believe in it until they see the painful punishment. |
| Yusuf Ali: | They will not believe in it until they see the grievous Penalty; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مجرمین یعنی جو قران کے منکر ہیں ان کے دلوں میں قران کو کسطرح گزارا جاتا ہے
کہ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک کہ وہ درد ناک عذاب کو نہیں دیکھ لیتے