اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-199 ایت نمبر

فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ
آسان اُردو پھر اُس (غیر عربی شخص)نے اس(قرآن) کو اُن پر پڑھا ہوتا، تو وہ اس (قرآن)پر ایمان نہ لاتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور وہ ان کے سامنے پڑھ بھی دیتا تو یہ لوگ تب بھی اس پر ایمان نہ لاتے۔
ابو الاعلی مودودی اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے
احمد رضا خان کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے
احمد علی پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے
فتح جالندھری اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے
طاہر القادری سو وہ اس کو ان لوگوں پر پڑھتا تو (بھی) یہ لوگ اس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے،
علامہ جوادی اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے
ایم جوناگڑھی پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے
حسین نجفی پھر وہ اسے پڑھ کر ان کو سناتا تب بھی وہ اس پر ایمان نہ لاتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And he had-read it unto them, even then they would not have been believers therein.
M.M.Pickthall: And he had read it unto them, they would not have believed in it.
Saheeh International: And he had recited it to them [perfectly], they would [still] not have been believers in it.
Shakir: So that he should have recited it to them, they would not have believed therein.
Yusuf Ali: And had he recited it to them, they would not have believed in it.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قرآن کے نزول کے بارے میں کہ اگر اللہ باری تعالی اس کو کسی عجمی پر نازل کر دیتا