اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-197 ایت نمبر

اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ
آسان اُردو کیا یہ اُن (لوگوں)کے لیے ایک نشانی نہیں ہے کہ بنی اسرائیل کے عالم اس (قرآن) کو جانتے ہیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا کیا ان لوگوں کے لیے یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ بنو اسرائیل کے علماء اس سے واقف ہیں ؟
ابو الاعلی مودودی کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟
احمد رضا خان اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم
احمد علی کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
فتح جالندھری کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں
طاہر القادری اور کیا ان کے لئے (صداقتِ قرآن اور صداقتِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) یہ دلیل (کافی) نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء (بھی) جانتے ہیں،
علامہ جوادی کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں
ایم جوناگڑھی کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
حسین نجفی کیا یہ نشانی اس (اہل مکہ) کیلئے کافی نہیں ہے کہ اس (قرآن) کو بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Is it not a sign unto them that the learned among the Children of Isra'il know it?
M.M.Pickthall: Is it not a token for them that the doctors of the Children of Israel know it?
Saheeh International: And has it not been a sign to them that it is recognized by the scholars of the Children of Israel?
Shakir: Is it not a sign to them that the learned men of the Israelites know it?
Yusuf Ali: Is it not a Sign to them that the Learned of the Children of Israel knew it (as true)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بنی اسرائیل میں علما کا ہونا اور اُن کا قرآن کے بارے میں جاننا اس بات کی نشانی ہے کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے