Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-183 ایت نمبر
| وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ |
| آسان اُردو | لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو، اور زمین میں مفسدین (چور بازار)ہو کر خرابی نہ کرو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو، اور زمین میں فساد مچاتے مت پھرو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو |
| احمد رضا خان | اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو |
| احمد علی | اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو |
| فتح جالندھری | اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو |
| طاہر القادری | اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو، |
| علامہ جوادی | اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو |
| ایم جوناگڑھی | لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو |
| حسین نجفی | اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔ |
| M.Daryabadi: | And defraud not people of their things, and commit not corruption on the earth. |
| M.M.Pickthall: | Wrong not mankind in their goods, and do not evil, making mischief, in the earth. |
| Saheeh International: | And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption. |
| Shakir: | And do not wrong men of their things, and do not act corruptly in the earth, making mischief. |
| Yusuf Ali: | "And withhold not things justly due to men, nor do evil in the land, working mischief. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت شعیب ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں