اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-136 ایت نمبر

قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ
آسان اُردو اُنہوں نے کہا: ہم پر برابر ہے چاہے تُو ہمیں واعظ (تلقین) کرے یا تُو اُن میں سے نہ ہو جو وعظ (تلقین) کرتے ہیں؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ کہنے لگے : چاہے تم نصیحت کرو، یا نہ کرو، ہمارے لیے سب برابر ہے۔
ابو الاعلی مودودی انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے
احمد رضا خان بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو
احمد علی کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے
فتح جالندھری وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے
طاہر القادری وہ بولے: ہمارے حق میں برابر ہے خواہ تم نصیحت کرو یا نصیحت کرنے والوں میں نہ بنو (ہم نہیں مانیں گے)،
علامہ جوادی ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو
ایم جوناگڑھی انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے
حسین نجفی ان لوگوں نے کہا کہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو۔ ہمارے لئے برابر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: it is equal unto us whether thou admonishest or art not of the admonishers.
M.M.Pickthall: They said: It is all one to us whether thou preachest or art not of those who preach;
Saheeh International: They said, "It is all the same to us whether you advise or are not of the advisors.
Shakir: They said: It is the same to us whether you admonish or are not one of the admonishers
Yusuf Ali: They said: "It is the same to us whether thou admonish us or be not among (our) admonishers!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ھودؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
ہمارے لیے برابر ہے چاہے تُو ہمیں کچھ اچھی بات بتائے یا نہ بتائے کیوں کہ ہم نے ماننا ہی نہیں ہے