Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-121 ایت نمبر
| اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | بے شک! اس (واقعے) میں واقعی (اللہ کی طاقت کی) ایک نشانی ہے. اور اُن میں اکثر(لوگ) مومن نہیں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں |
| احمد رضا خان | بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے، |
| احمد علی | البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں |
| فتح جالندھری | بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
| طاہر القادری | بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے، |
| علامہ جوادی | یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں |
| حسین نجفی | بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے (مگر) ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily herein is a sign, yet most of them are not believers. |
| M.M.Pickthall: | Lo! herein is indeed a portent, yet most of them are not believers. |
| Saheeh International: | Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers. |
| Shakir: | Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe. |
| Yusuf Ali: | Verily in this is a Sign: but most of them do not believe. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے