اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-10 ایت نمبر

وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ
آسان اُردو اور جب آپﷺ کے رب نے پکارا،موسی ؑ: کہ ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم کے پاس جاؤ
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس وقت کا حال سنو جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دے کر کہا تھا کہ : اس ظالم قوم کے پاس جاؤ
ابو الاعلی مودودی اِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا "ظالم قوم کے پاس جا
احمد رضا خان اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا،
احمد علی اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا
فتح جالندھری اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
طاہر القادری اور (وہ واقعہ یاد کیجئے) جب آپ کے رب نے موسٰی (علیہ السلام) کو نِدا دی کہ تم ظالموں کی قوم کے پاس جاؤ،
علامہ جوادی اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ
ایم جوناگڑھی اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا
حسین نجفی (اے رسول(ص)) وہ وقت یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم قوم کے پاس جاؤ۔
=========================================
M.Daryabadi: And recall what time thy Lord called unto Musa, saying: go thou unto the wrong-doing people.
M.M.Pickthall: And when thy Lord called Moses, saying: Go unto the wrongdoing folk,
Saheeh International: And [mention] when your Lord called Moses, [saying], "Go to the wrongdoing people -
Shakir: And when your Lord called out to Musa, saying: Go to the unjust people,
Yusuf Ali: Behold, thy Lord called Moses: "Go to the people of iniquity,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
ایت نمبر 68 تک عنوان موسیؑ اور فرعون کے بارے میں ہے