Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-24 ایت نمبر
| اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا |
| آسان اُردو | جنت کے ساتھی، اُس دن بہتر ہوں گے اچھے ٹھکانے اور دوپہر کے وقت آرام کرنے کی اچھی جگہ (کی وجہ سے)؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس دن جنتی لوگ ہوں گے جن کا مستقر بھی بہترین ہوگا، اور آرام گاہ بھی خوب ہوگی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بس وہی لوگ جو جنت کے مستحق ہیں اُس دن اچھی جگہ ٹھیریں گے اور دوپہرگزارنے کو عمدہ مقام پائیں گے |
| احمد رضا خان | جنت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ، |
| احمد علی | اس دن بہشتیوں کا ٹھکانا بہتر ہوگا اور دوپہر کی آرام گاہ بھی عمدہ ہو گی |
| فتح جالندھری | اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا |
| طاہر القادری | اس دن اہلِ جنت کی قیام گاہ (بھی) بہتر ہوگی اور آرام گاہ بھی خوب تر (جہاں وہ حساب و کتاب کی دوپہر کے بعد جا کر قیلولہ کریں گے)، |
| علامہ جوادی | اس دن صرف جنت ّ والے ہوں گے جن کے لئے بہترین ٹھکانہ ہوگا اور بہترین آرام کرنے کی جگہ ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | البتہ اس دن جنتیوں کا ٹھکانا بہتر ہوگا اور خواب گاه بھی عمده ہوگی |
| حسین نجفی | اس دن بہشت والوں کا ٹھکانہ بہترین ہوگا اور دوپہر کی آرام گاہ بھی عمدہ ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | Fellows of the Garden shall be on that Day in a goodly abode and a gocdly re pose. |
| M.M.Pickthall: | Those who have earned the Garden on that day will be better in their home and happier in their place of noonday rest; |
| Saheeh International: | The companions of Paradise, that Day, are [in] a better settlement and better resting place. |
| Shakir: | The dwellers of the garden shall on that day be in a better abiding-place and a better resting-place. |
| Yusuf Ali: | The Companions of the Garden will be well, that Day, in their abode, and have the fairest of places for repose. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جنتی لوگوں کے بارے میں کہ ان کا کیا مقام ہو گا