Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-23 ایت نمبر
| وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا |
| آسان اُردو | اور ہم آ پہنچے اُن کی طرف جو اُنہوں نے کام کئے ہوں گے پھر ہم اُن (اعمال) کو بکھرے ہوئے ذرات بنا دیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انہوں نے (دنیا میں) جو عمل کیے ہیں، ہم ان کا فیصلہ کرنے پر آئیں گے تو انہیں فضا میں بکھرے ہوئے گرد و غبار (کی طرح بےقیمت) بنادیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اُسے لے کر ہم غبار کی طرح اڑا دیں گے |
| احمد رضا خان | اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ہم نے قصد فرماکر انہیں باریک باریک غبار، کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں |
| احمد علی | اور جو عمل انہوں نے کیے تھے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے پھر انہیں اڑتی ہوئی خاک کر دیں گے |
| فتح جالندھری | اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اُڑتی خاک کردیں گے |
| طاہر القادری | اور (پھر) ہم ان اعمال کی طرف متوجہ ہوں گے جو (بزعمِ خویش) انہوں نے (زندگی میں) کئے تھے تو ہم انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے، |
| علامہ جوادی | پھر ہم ان کے اعمال کی طرف توجہ کریں گے اور سب کو اڑتے ہوئے خاک کے ذرّوں کے مانند بنا دیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نےان کی طرف بڑھ کر انہیں پراگنده ذروں کی طرح کردیا |
| حسین نجفی | اور ہم ان کے ان کاموں کی طرف متوجہ ہوں گے جو انہوں نے کئے ہوں گے۔ اور انہیں پراگندہ غبار بنا دیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And We shall set upon that which they worked, and shall make it as dust wind-scattered. |
| M.M.Pickthall: | And We shall turn unto the work they did and make it scattered motes. |
| Saheeh International: | And We will regard what they have done of deeds and make them as dust dispersed. |
| Shakir: | And We will proceed to what they have done of deeds, so We shall render them as scattered floating dust. |
| Yusuf Ali: | And We shall turn to whatever deeds they did (in this life), and We shall make such deeds as floating dust scattered about. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ سے ملاقات ہونے سے انکاری لوگوں کے بارے میں