Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-22 ایت نمبر
| یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ وَ یَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا |
| آسان اُردو | (اُس) دن (جب) وہ (یعنی اللہ سے ملاقات کی اُمید نہ رکھنے والے)فرشتوں کو دیکھیں گے،تو اُس دن مجرمین کے لیے توکوئی خوشخبری نہیں ہو گی؛ اور وہ (مجرمین) کہیں گے: کہ علیحدگی،(جو)الگ کر دے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن ان کو فرشتے نظر آگئے، اس دن ان مجرموں کے لیے کوئی خوشی کا موقع نہیں ہوگا، بلکہ یہ کہتے پھریں گے کہ خدایا ! ہمیں ایسی پناہ دے کہ یہ ہم سے دور ہوجائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے وہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہوگا، چیخ اٹھیں گے کہ پناہ بخدا |
| احمد رضا خان | جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے وہ دن مجرموں کی کوئی خوشی کا نہ ہوگا اور کہیں گے الٰہی ہم میں ان میں کوئی آڑ کردے رکی ہوئی |
| احمد علی | جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے کوئی خوشی نہیں ہو گی اورکہیں گے آڑ کر دی جائے |
| فتح جالندھری | جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ |
| طاہر القادری | جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے (تو) اس دن مجرموں کے لئے چنداں خوشی کی بات نہ ہوگی بلکہ وہ (انہیں دیکھ کر ڈرتے ہوئے) کہیں گے: کوئی روک والی آڑ ہوتی (جو ہمیں ان سے بچا لیتی یا فرشتے انہیں دیکھ کر کہیں گے کہ تم پر داخلۂ جنت قطعاً ممنوع ہے)، |
| علامہ جوادی | جس دن یہ ملائکہ کو دیکھیں گے اس دن مجرمین کے لئے کوئی بشارت نہ ہوگی اور فرشتے کہیں گے کہ تم لوگ دور ہوجاؤ |
| ایم جوناگڑھی | جس دن یہ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گناه گاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی اور کہیں گے یہ محروم ہی محروم کیے گئے |
| حسین نجفی | یہ لوگ جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے تو اس دن مجرموں کیلئے کوئی بشارت نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے پناہ ہے پناہ (یا حرام ہے حرام)۔ |
| M.Daryabadi: | The Day whereon they shall behold the angels on that day there will be nea joy for the culprits, and they will say: away! away! |
| M.M.Pickthall: | On the day when they behold the angels, on that day there will be no good tidings for the guilty; and they will cry: A forbidding ban! |
| Saheeh International: | The day they see the angels - no good tidings will there be that day for the criminals, and [the angels] will say, "Prevented and inaccessible." |
| Shakir: | On the day when they shall see the angels, there shall be no joy on that day for the guilty, and they shall say: It is a forbidden thing totally prohibited. |
| Yusuf Ali: | The Day they see the angels,- no joy will there be to the sinners that Day: The (angels) will say: "There is a barrier forbidden (to you) altogether!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ سے ملاقات ہونے سے انکاری لوگ جب فرشتوں کو دیکھیں گے تو یہ کہیں گے