اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-78 ایت نمبر

وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
آسان اُردو اوروہ ہے جس نے تمہارے لئے سننا اور دیکھنا اور دل پیدا کئے. تھوڑا ہے جو تم شکر کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیے۔ (مگر) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔
ابو الاعلی مودودی وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
احمد رضا خان اور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت ہی کم حق مانتے ہو
احمد علی اور اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائےہیں تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو
فتح جالندھری اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (لیکن) تم کم شکرگزاری کرتے ہو
طاہر القادری اور وہی ہے جو تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل (و دماغ) رفتہ رفتہ وجود میں لایا، (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو،
علامہ جوادی وہ وہی خدا ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرتے ہو
ایم جوناگڑھی وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو
حسین نجفی اور اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے جان، آنکھیں اور دل بنائے (لیکن) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And He it is Who brought forth for you hearing and sight and hearts, little thanks ye give!
M.M.Pickthall: He it is Who hath created for you ears and eyes and hearts. Small thanks give ye
Saheeh International: And it is He who produced for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.
Shakir: And He it is Who made for you the ears and the eyes and the hearts; little is it that you give thanks.
Yusuf Ali: It is He Who has created for you (the faculties of) hearing, sight, feeling and understanding: little thanks it is ye give!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت ہے
اللہ باری تعالی کی شان مبارکہ