Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-74 ایت نمبر
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ |
| آسان اُردو | اور بے شک! جو(لوگ کہ) وہ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ہیں وہ واقعی(اس)راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، وہ راستے سے بالکل ہٹے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہِ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور بیشک جو آخرت پر ایما ن نہیں لاتے ضرور سیدھی راہ سے کترائے ہوئے ہیں، |
| احمد علی | اور جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے سیدھے راستہ سے ہٹنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ رستے سے الگ ہو رہے ہیں |
| طاہر القادری | اور بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے (وہ) ضرور (سیدھی) راہ سے کترائے رہتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہیں وہ سیدھے راستہ سے ہٹے ہوئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | بےشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وه سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں |
| حسین نجفی | اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ راہ سے ہٹے ہوئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And verily those who believe not in the Hereafter are from the path deviating. |
| M.M.Pickthall: | And lo! those who believe not in the Hereafter are indeed astray from the path. |
| Saheeh International: | But indeed, those who do not believe in the Hereafter are deviating from the path. |
| Shakir: | And most surely those who do not believe in the hereafter are deviating from the way. |
| Yusuf Ali: | And verily those who believe not in the Hereafter are deviating from that Way. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جو لوگ آخرت پر ایان نہیں رکھتے وہ راستے سے بھٹکے ہوے ہیں
اگلی ایت میں انہی لوگوں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے