اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-67 ایت نمبر

مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ
آسان اُردو ان (آیات) سے تکبر کر تے ہوئے راتوں کو تم فضول باتیں کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بڑے غرور سے اس (قرآن) کے بارے میں رات کو مجلسیں جما کر بےہودہ باتیں کرتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے
احمد رضا خان خدمت حرم پر بڑائی مارتے ہو رات کو وہاں بیہودہ کہانیاں بکتے
احمد علی غرور میں آ کر اسے کہانی سمجھ کر چلے جایا کرتے تھے
فتح جالندھری ان سے سرکشی کرتے، کہانیوں میں مشغول ہوتے اور بیہودہ بکواس کرتے تھے
طاہر القادری اس سے غرور و تکبّر کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں بے ہودہ گوئی کرتے تھے،
علامہ جوادی اکڑتے ہوئے اور قصہّ کہتے اور بکتے ہوئے
ایم جوناگڑھی اکڑتے اینٹھتے افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے
حسین نجفی تکبر کرتے ہوئے داستان سرائی کرتے ہوئے (اور) بے ہودہ بکتے ہوئے۔
=========================================
M.Daryabadi: Stiff-necked, discoursing thereof by night, reviling.
M.M.Pickthall: In scorn thereof. Nightly did ye rave together.
Saheeh International: In arrogance regarding it, conversing by night, speaking evil.
Shakir: In arrogance; talking nonsense about the Quran, and left him like one telling fables by night.
Yusuf Ali: "In arrogance: talking nonsense about the (Qur'an), like one telling fables by night."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قرانی ایات سے تکبر کرنے والوں کا انجام