اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-65 ایت نمبر

لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
آسان اُردو اس دن التجائیں نہ کرو! بے شک تمہیں ہم سے مدد نہیں ملے گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی آج بلبلاؤ نہیں، ہماری طرف سے تمہیں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ابو الاعلی مودودی اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی
احمد رضا خان آج فریاد نہ کرو، ہماری طرف سے تمہاری مدد نہ ہوگی،
احمد علی آج کے دن مت چلاؤ بے شک تم ہم سے چھڑائے نہ جاؤ گے
فتح جالندھری آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی
طاہر القادری (ان سے کہا جائے گا:) تم آج مت چیخو، بیشک ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گے،
علامہ جوادی اب آج واویلا نہ کرو آج ہماری طرف سے کوئی مدد نہیں کی جائے گی
ایم جوناگڑھی آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے۔
حسین نجفی آج کے دن چیخو چلاؤ نہیں (آج) ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔
=========================================
M.Daryabadi: Implore not to-day; verily ye from Us are not to be succoured.
M.M.Pickthall: Supplicate not this day! Assuredly ye will not be helped by Us.
Saheeh International: Do not cry out today. Indeed, by Us you will not be helped.
Shakir: Cry not for succor this day; surely you shall not be given help from Us.
Yusuf Ali: (It will be said): "Groan not in supplication this day: for ye shall certainly not be helped by Us.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے