Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-57 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ |
| آسان اُردو | بے شک! جو(لوگ کہ)، وہ اپنے رب کے خوف سے ڈرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے پروردگار کے رعب سے ڈرے رہتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو اپنے رب کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں |
| احمد علی | بے شک جو اپنے رب کی ہیبت سے ڈرنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | جو اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ اپنے رب کی خشیّت سے مضطرب اور لرزاں رہتے ہیں، |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ خوف پروردگار سے لرزاں رہتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں |
| حسین نجفی | بےشک جو لوگ اپنے پروردگار کی ہیبت سے ڈرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who for fear of their Lord are in awe. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who go in awe for fear of their Lord, |
| Saheeh International: | Indeed, they who are apprehensive from fear of their Lord |
| Shakir: | Surely they who from fear of their Lord are cautious, |
| Yusuf Ali: | Verily those who live in awe for fear of their Lord; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
یہ منفرد ایت ہے
نیک لوگوں کی خصوصایت کا ذکر ہے