اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-48 ایت نمبر

فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ
آسان اُردو پھر اُنہوں نے اُن دونوں کو جھٹلایا،پھر ہلاک ہونے والوں میں سے ہو گئے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس طرح انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا، اور آخر کار وہ بھی ان لوگوں سے جا ملے جنہیں ہلاک کیا گیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی پس انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا اور ہلاک ہونے والوں میں جا ملے
احمد رضا خان تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہلاک کیے ہوؤں میں ہوگئے
احمد علی پھر ان دونوں کو جھٹلایا پھر ہلاک کر دیے گئے
فتح جالندھری تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک کر دیئے گئے
طاہر القادری پس انہوں نے (بھی) ان دونوں کو جھٹلا دیا سو وہ بھی ہلاک کئے گئے لوگوں میں سے ہو گئے،
علامہ جوادی یہ کہہ کر دونوں کو جھٹلا دیا اور اس طرح ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوگئے
ایم جوناگڑھی پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وه بھی ہلاک شده لوگوں میں مل گئے
حسین نجفی پس ان لوگوں نے ان دونوں کو جھٹلایا (نتیجہ یہ نکلا کہ) وہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوگئے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then they belied the twain; so they became of those who were destroyed.
M.M.Pickthall: So they denied them, and became of those who were destroyed.
Saheeh International: So they denied them and were of those destroyed.
Shakir: So they rejected them and became of those who were destroyed.
Yusuf Ali: So they accused them of falsehood, and they became of those who were destroyed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
فرعون اور اُس کے لوگوں کا موسیؑ کو جھٹلانا اور پھر ان کا انجام