اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-30 ایت نمبر

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ
آسان اُردو بے شک! اس (واقعے) میں (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں اور بے شک! ہم واقعی (لوگوں کی) آزمائش کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس سارے واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں، اور یقینی بات ہے کہ ہمیں آزمائش تو کرنی ہی کرنی تھی۔
ابو الاعلی مودودی اِس قصے میں بڑی نشانیاں ہیں اور آزمائش تو ہم کر کے ہی رہتے ہیں
احمد رضا خان بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے
احمد علی اس واقعہ میں بہت سی نشانیاں ہیں بے شک ہم تو آزمائش کرنے والے تھے
فتح جالندھری بےشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
طاہر القادری بیشک اس (واقعہ) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں اور یقیناً ہم آزمائش کرنے والے ہیں،
علامہ جوادی اس امر میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں اور ہم تو بس امتحان لینے والے ہیں
ایم جوناگڑھی یقیناً اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں اور ہم بےشک آزمائش کرنے والے ہیں
حسین نجفی بےشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانیاں ہیں اور ہم (لوگوں کی) آزمائش کیا کرتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily in that are signs; verily We have ever been provers.
M.M.Pickthall: Lo! herein verily are portents, for lo! We are ever putting (mankind) to the test.
Saheeh International: Indeed in that are signs, and indeed, We are ever testing [Our servants].
Shakir: Most surely there are signs in this, and most surely We are ever trying (men).
Yusuf Ali: Verily in this there are Signs (for men to understand); (thus) do We try (men).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت نمبر 23 سے لیکر 30 تک نوحؑ ، انکی قوم یعنی لوگ اور کشتی بنانے کے بارے میں ہے