Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-11 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ |
| آسان اُردو | جوفردوس (جنت) کے وارث ہوں گے: (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جنہیں جنت الفردوس کی میراث ملے گی۔ یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے |
| احمد رضا خان | کہ فردوس کی میراث پائیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، |
| احمد علی | جو جنت الفردوس کے وارث ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے |
| فتح جالندھری | (یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے۔ اور اس میں ہمیشہ رہیں گے |
| طاہر القادری | یہ لوگ جنت کے سب سے اعلیٰ باغات (جہاں تمام نعمتوں، راحتوں اور قربِ الٰہی کی لذتوں کی کثرت ہوگی ان) کی وراثت (بھی) پائیں گے، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، |
| علامہ جوادی | جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو فردوس کے وارث ہوں گے جہاں وه ہمیشہ رہیں گے |
| حسین نجفی | جو فردوس (بریں) کے وارث ہوں گے (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Who shall inherit Paradise; therein they shall be abiders. |
| M.M.Pickthall: | Who will inherit Paradise: There they will abide. |
| Saheeh International: | Who will inherit al-Firdaus. They will abide therein eternally. |
| Shakir: | Who shall inherit the Paradise; they shall abide therein. |
| Yusuf Ali: | Who will inherit Paradise: they will dwell therein (for ever). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت نمبر ۱ سے لیکر اس ایت تک مومنین کی خصوصیات بیان کی گی ہیں اور جو مومنین یہ شرائط پوری کریں گے اُن کا اجر جنت الفردوس ہے اور وہ جنت الفردوس کے وارث ہوں گے
صرف زبانی مومن بن جانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ مومنین کو کامیاب ہونے کے لیے یہ کام کرنے پڑیں گے