Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-105 ایت نمبر
| اَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ |
| آسان اُردو | (یہ کہا جائے گا): کیا میری آیات تم پر پڑھی نہ جاتی تھیں پھر تم تھے(کہ) تم اُن (آیات) سے کذب کیا (یعنی جھٹلا یا)کرتے تھے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (ان سے کہا جائے گا کہ) کیا میری آیتیں تمہیں پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں ؟ اور تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | "کیا تم وہی لوگ نہیں ہو کہ میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے؟" |
| احمد رضا خان | کیا تم پر میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے، |
| احمد علی | کیا تمہیں ہماری آیتیں نہیں سنائی جاتی تھیں پھر تم انہیں جھٹلاتے تھے |
| فتح جالندھری | کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے |
| طاہر القادری | (ان سے کہا جائے گا:) کیا تم پر میری آیتیں پڑھ پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں پھر تم انہیں جھٹلایا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | کیا ایسا نہیں ہے کہ جب ہماری آیتیں تمہاری سامنے پڑھی جاتی تھیں تو تم ان کی تکذیب کیا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم انہیں جھٹلاتے تھے |
| حسین نجفی | (ان سے کہا جائے گا) کیا تمہارے سامنے ہماری آیتیں نہیں پڑھی جاتی تھیں اور تم انہیں جھٹلاتے تھے؟ |
| M.Daryabadi: | Have not My revelations been rehearsed unto you, and them ye have been belying? |
| M.M.Pickthall: | (It will be said): Were not My revelations recited unto you, and then ye used to deny them? |
| Saheeh International: | [It will be said]. "Were not My verses recited to you and you used to deny them?" |
| Shakir: | Were not My communications recited to you? But you used to reject them. |
| Yusuf Ali: | "Were not My Signs rehearsed to you, and ye did but treat them as falsehood?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے ہوں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں
اُن کو یہ کہا جاے گا