Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-76 ایت نمبر
| یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ |
| آسان اُردو | وہ جانتا ہے جو کچھ اِن (رسولوں)کے آگے (آنے والے وقت میں)ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (ماضی میں)ہے، اور اللہ ہی کی طرف معاملات واپس ہوتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ ان کے آگے اور پیچھے کی ساری باتوں کو جانتا ہے، اور اللہ ہی پر تمام معاملات کا دارومدار ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو کچھ اُن کے سامنے ہے اُسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے اوجھل ہے اس سے بھی وہ واقف ہے، اور سارے معاملات اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں |
| احمد رضا خان | جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور سب کاموں کی رجوع اللہ کی طرف ہے، |
| احمد علی | وہ ان کے اگلے اور پچھلے حالات جانتا ہے اور سب کاموں کا مدار الله پر ہے |
| فتح جالندھری | جو ان کے آگے ہے اور جن ان کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے |
| طاہر القادری | وہ ان (چیزوں) کو (خوب) جانتا ہے جو ان کے آگے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں، اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | وہ ان کے سامنے اور پبُ پشت کی تمام باتوں کو جانتا ہے اور تمام امور اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه بخوبی جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور اللہ ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں |
| حسین نجفی | وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور سب معاملات کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے۔ |
| M.Daryabadi: | He knoweth whatsoever is before them and whatsoever is behind them; and unto Allah are returned all affairs |
| M.M.Pickthall: | He knoweth all that is before them and all that is behind them, and unto Allah all things are returned. |
| Saheeh International: | He knows what is [presently] before them and what will be after them. And to Allah will be returned [all] matters. |
| Shakir: | He knows what is before them and what is behind them and to Allah are all affairs turned back. |
| Yusuf Ali: | He knows what is before them and what is behind them: and to Allah go back all questions (for decision). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے