Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-77 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ |
| آسان اُردو | اے ایمان والو! رکوع کرو اور سجدہ کرو،اور اپنے رب کی عبادت کرو، اور نیکی کیا کرو،کہ شاید تم فلاح(کامیابی، خوشحالی) پاؤ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے ایمان والو ! رکوع کرو، اور سجدہ کرو، اور اپنے پروردگار کی بندگی کرو، اور بھلائی کے کام کرو، تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے لوگو جو ایمان لائے ہو، رکوع اور سجدہ کرو، اپنے رب کی بندگی کرو، اور نیک کام کرو، شاید کہ تم کو فلاح نصیب ہو |
| احمد رضا خان | اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس امید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو، (السجدة) عندالشافعیؒ، |
| احمد علی | اے ایمان والو رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلائی کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو |
| فتح جالندھری | مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ |
| طاہر القادری | اے ایمان والو! تم رکوع کرتے رہو اور سجود کرتے رہو، اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو اور (دیگر) نیک کام کئے جاؤ تاکہ تم فلاح پا سکو، |
| علامہ جوادی | ایمان والو ! رکوع کروً سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور کارخیر انجام دو کہ شاید اسی طرح کامیاب ہوجاؤ اور نجات حاصل کرلو |
| ایم جوناگڑھی | اے ایمان والو! رکوع سجده کرتے رہو اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگے رہو اور نیک کام کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ |
| حسین نجفی | اے ایمان والو! رکوع و سجود کرو۔ اور اپنے پروردگار کی عبادت کرو۔ اور نیک کام کرو۔ تاکہ تم فلاح پاؤ۔ |
| M.Daryabadi: | O Ye who believe! bow down and prostrate yourselves and worship your Lord, and do the good, that haply ye may thrive. |
| M.M.Pickthall: | O, ye who believe! Bow down and prostrate yourselves, and worship your Lord, and do good, that haply ye may prosper. |
| Saheeh International: | O you who have believed, bow and prostrate and worship your Lord and do good - that you may succeed. |
| Shakir: | O you who believe! bow down and prostrate yourselves and serve your Lord, and do good that you may succeed. |
| Yusuf Ali: | O ye who believe! bow down, prostrate yourselves, and adore your Lord; and do good; that ye may prosper. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
٭کامیاب ہونے کے راز