Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-75 ایت نمبر
| اَللّٰهُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌۚ |
| آسان اُردو | اللہ، فرشتوں سے اور انسانوں میں سے رسولوں کو چُن (منتخب کر)لیتا ہے. بے شک! اللہ سنتا (اور) دیکھتاہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ فرشتوں میں سے بھی اپنا پیغام پہنچانے والے منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ یقینا اللہ ہر بات سنتا ہر چیز دیکھتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ اللہ (اپنے فرامین کی ترسیل کے لیے) ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی وہ سمیع اور بصیر ہے |
| احمد رضا خان | اللہ چن لیتا ہے فرشتوں میں سے رسول اور آدمیوں میں سے بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے، |
| احمد علی | فرشتوں اور آدمیوں میں سے الله ہی پیغام پہنچانے کے لیے چن لیتا ہے بے شک الله سننے والا دیکھنے والا ہے |
| فتح جالندھری | خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے |
| طاہر القادری | اﷲ فرشتوں میں سے (بھی) اور انسانوں میں سے (بھی اپنا) پیغام پہنچانے والوں کو منتخب فرما لیتا ہے۔ بیشک اﷲ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اللہ ملائکہ اور انسانوں میں سے اپنے نمائندے منتخب کرتا ہے اور وہ بڑا سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہونچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے، بیشک اللہ تعالیٰ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اللہ پیغام پہنچانے والے فرشتوں میں سے منتخب کر لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بیشک اللہ بڑا سننے والا، بڑا دیکھنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah chooseth from the angels messengers and also from mankind; verily Allah is Hearing, Beholding. |
| M.M.Pickthall: | Allah chooseth from the angels messengers, and (also) from mankind. Lo! Allah is Nearer, Seer. |
| Saheeh International: | Allah chooses from the angels messengers and from the people. Indeed, Allah is Hearing and Seeing. |
| Shakir: | Allah chooses apostles from among the angels and from among the men; surely Allah is Hearing, Seeing. |
| Yusuf Ali: | Allah chooses messengers from angels and from men for Allah is He Who hears and sees (all things). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت