اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Pilgrimage-22 سورت الحج  Ayah No-74 ایت نمبر

مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ
آسان اُردو وہ (لوگ جو اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں)اللہ کا اندازہ نہیں لگاتے جسطرح کہ اُسکا اندازہ کرنے کا حق ہے. بیشک اللہ ! واقعی طاقت والا (اور) زبردست ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ان لوگوں نے اللہ کی ٹھیک ٹھیک قدر ہی نہیں پہچانی۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ قوت کا بھی مالک ہے، اقتدار کا بھی مالک۔
ابو الاعلی مودودی اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے واقعہ یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہی ہے
احمد رضا خان اللہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہیے تھی بیشک اللہ قوت والا غالب ہے،
احمد علی انہوں نے الله کی کچھ بھی قدر نہ کی بے شک الله زوروالا غالب ہے
فتح جالندھری ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے
طاہر القادری ان (کافروں) نے اﷲ کی قدر نہ کی جیسی اس کی قدر کرنا چاہئے تھی۔ بیشک اﷲ بڑی قوت والا (ہر چیز پر) غالب ہے،
علامہ جوادی افسوس کہ ان لوگوں نے خدا کی واقعی قدر نہیں پہچانی اور بیشک اللہ بڑا قدرت والا اور سب پر غالب ہے
ایم جوناگڑھی انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت واﻻ اور غالب وزبردست ہے
حسین نجفی (آہ) ان لوگوں نے اللہ کی اس طرح قدر نہیں کی جس طرح قدر کرنی چاہیے۔ بےشک اللہ بڑا طاقتور ہے (اور) سب پر غالب ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: They have not estimated Allah His rightful estimate; verily Allah is strong, Mighty!
M.M.Pickthall: They measure not Allah His rightful measure. Lo! Allah is Strong, almighty.
Saheeh International: They have not appraised Allah with true appraisal. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
Shakir: They have not estimated Allah with the estimation that i due to Him; most surely Allah is Strong, Mighty.
Yusuf Ali: No just estimate have they made of Allah: for Allah is He Who is strong and able to Carry out His Will.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے