اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-101 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤىۙ اُولٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَۙ
آسان اُردو بے شک! وہ لوگ (کہ) اُن کے لئے ہماری طرف سے اچھائی پہلے سے ہی ہو چکی ہے، یہی(لوگ) ہیں (کہ) اس (جہنم)سے دور ہٹا دئیے جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (البتہ) جن لوگوں کے لیے ہماری طرف سے بھلائی پہلے سے لکھی جاچکی ہے، (یعنی نیک مومن) ان کو اس جہنم سے دور رکھا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی رہے وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے بھَلائی کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہوگا، تو وہ یقیناً اُس سے دُور رکھے جائیں گے
احمد رضا خان بیشک وہ جن کے لیے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جنہم سے دور رکھے گئے ہیں
احمد علی بے شک جن کے لیے ہماری طرف سے بھلائی مقدر ہو چکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے
فتح جالندھری جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے۔ وہ اس سے دور رکھے جائیں گے
طاہر القادری بیشک جن لوگوں کے لئے پہلے سے ہی ہماری طرف سے بھلائی مقرر ہو چکی ہے وہ اس (جہنم) سے دور رکھے جائیں گے،
علامہ جوادی بیشک جن لوگوں کے حق میں ہماری طرف سے پہلے ہی نیکی مقدر ہوچکی ہے وہ اس جہنمّ سے دور رکھے جائیں گے
ایم جوناگڑھی البتہ بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے۔ وه سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے
حسین نجفی ہاں البتہ وہ لوگ جن کیلئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقدر ہو چکی ہوگی وہ اس سے دور رہیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those for whom the good reward hath preceded from Us, they therefrom shall be kept far away.
M.M.Pickthall: Lo! those unto whom kindness hath gone forth before from Us, they wilt be far removed from thence.
Saheeh International: Indeed, those for whom the best [reward] has preceded from Us - they are from it far removed.
Shakir: Surely (as for) those for whom the good has already gone forth from Us, they shall be kept far off from it;
Yusuf Ali: Those for whom the good (record) from Us has gone before, will be removed far therefrom.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے