اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-78 ایت نمبر

فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْؕ
آسان اُردو پھر فرعون نے اپنے لشکر سے ان کا پیچھا کیا پھر سمندر سے اُن کو ڈھانک لیا گیا جس نے بھی اُن کو ڈھانک لیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا پیچھا کیا تو سمندر کی جس (خوفناک) چیز نے انہیں ڈھانپا، وہ انہیں ڈھانپ کر ہی رہی۔
ابو الاعلی مودودی پیچھے سے فرعون اپنے لشکر لے کر پہنچا اور پھر سمندر اُن پر چھا گیا جیسا کہ چھا جانے کا حق تھا
احمد رضا خان تو ان کے پیچھے فرعون پڑا اپنے لشکر لے کر تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیسا ڈھانپ لیا،
احمد علی پھر فرعون نے اپنے لشکر کو لے کر ان کا پیچھا کیا پھر انہیں دریا نےڈھانپ لیا جیسا ڈھانپا
فتح جالندھری پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)
طاہر القادری پھر فرعون نے اپنے لشکروں کے ساتھ ان کا تعاقب کیا پس دریا (کی موجوں) نے انہیں ڈھانپ لیا جتنا بھی انہیں ڈھانپا،
علامہ جوادی تب فرعون نے اپنے لشکر سمیت ان لوگوں کا پیچھا کیا اور دریا کی موجوں نے انہیں باقاعدہ ڈھانک لیا
ایم جوناگڑھی فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے واﻻتھا
حسین نجفی پھر فرعون نے اپنی فوجوں کے ساتھ ان کا پیچھا کیا تو انہیں سمندر نے ڈھانپ لیا جیساکہ ڈھانپنے کا حق تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: Then Fir'awn followed them with his hosts; and there came upon them of the sea that which came upon them.
M.M.Pickthall: Then Pharaoh followed with his hosts and there covered them that which did cover them of the sea.
Saheeh International: So Pharaoh pursued them with his soldiers, and there covered them from the sea that which covered them,
Shakir: And Firon followed them with his armies, so there came upon them of the sea that which came upon them.
Yusuf Ali: Then Pharaoh pursued them with his forces, but the waters completely overwhelmed them and covered them up.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت نمبر 9 یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی