Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-12 ایت نمبر
| اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ |
| آسان اُردو | بے شک! میں، میں ہی، تیرا رب ہوں. چنانچہ اپنے جوتے اتار دے، بے شک تُو ایک مقدس وادی طوی میں ہے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین سے جان لو کہ میں ہی تمہارا رب ہوں۔ اب تم اپنے جوتے اتار دو ، تم اس وقت طوی کی مقدس وادی میں ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میں ہی تیرا رب ہوں، جوتیاں اتار دے تو وادی مقدس طویٰ میں ہے |
| احمد رضا خان | بیشک میں تیرا رب ہوں تو تو اپنے جوتے اتار ڈال بیشک تو پاک جنگل طویٰ میں ہے |
| احمد علی | میں تمہارا رب ہوں سو تم اپنی جوتیاں اتار دو بے شک تم پاک وادی طویٰ میں ہو |
| فتح جالندھری | میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو |
| طاہر القادری | بیشک میں ہی تمہارا رب ہوں سو تم اپنے جوتے اتار دو، بیشک تم طوٰی کی مقدس وادی میں ہو، |
| علامہ جوادی | میں تمہارا پروردگار ہوں لہذا اپنی جوتیوں کو اتار دو کہ تم طویٰ نام کی ایک مقدس اور پاکیزہ وادی میں ہو |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے |
| حسین نجفی | میں ہی تمہارا پروردگار ہوں! پس اپنی جوتیاں اتار دو (کیونکہ) تم طویٰ نامی ایک مقدس وادی میں ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Verily I! I am thy Lord: so take off thy shoes; verily thou art into the holy valley, Tuwa. |
| M.M.Pickthall: | Lo! I, even I, am thy Lord. So take off thy shoes, for Lo! thou art in the holy valley of Tuwa. |
| Saheeh International: | Indeed, I am your Lord, so remove your sandals. Indeed, you are in the sacred valley of Tuwa. |
| Shakir: | Surely I am your Lord, therefore put off your shoes; surely you are in the sacred valley, Tuwa, |
| Yusuf Ali: | "Verily I am thy Lord! therefore (in My presence) put off thy shoes: thou art in the sacred valley Tuwa. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی