اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-13 ایت نمبر

وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى
آسان اُردو اور میں نے تمہیں چن لیا ہے، پس اُس کو سن جو وحی دی جاتی ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور میں نے تمہیں (نبوت کے لیے) منتخب کیا ہے۔ لہذا جو بات وحی کے ذریعے کہی جارہی ہے اسے غور سے سنو۔
ابو الاعلی مودودی اور میں نے تجھ کو چُن لیا ہے، سُن جو کچھ وحی کیا جاتا ہے
احمد رضا خان اور میں نے تجھے پسند کیا اب کان لگا کر سن جو تجھے وحی ہوتی ہے،
احمد علی اور میں نے تجھے پسند کیا ہے جو کچھ وحی کی جارہی ہےاسے سن لو
فتح جالندھری اور میں نے تم کو انتخاب کرلیا ہے تو جو حکم دیا جائے اسے سنو
طاہر القادری اور میں نے تمہیں (اپنی رسالت کے لئے) چن لیا ہے پس تم پوری توجہ سے سنو جو تمہیں وحی کی جا رہی ہے،
علامہ جوادی اور ہم نے تم کو منتخب کرلیا ہے لہذا جو وحی کی جارہی ہے اسے غور سے سنو
ایم جوناگڑھی اور میں نے تجھے منتخب کر لیا اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن
حسین نجفی اور میں نے تمہیں (پیغمبری کیلئے) منتخب کیا ہے۔ پس (تمہیں) جو کچھ وحی کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔
=========================================
M.Daryabadi: And I! I have chosen thee hearken thou then to that which shall be revealed.
M.M.Pickthall: And I have chosen thee, so hearken unto that which is inspired.
Saheeh International: And I have chosen you, so listen to what is revealed [to you].
Shakir: And I have chosen you, so listen to what is revealed:
Yusuf Ali: "I have chosen thee: listen, then, to the inspiration (sent to thee).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی