اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-101 ایت نمبر

خٰلِدِیْنَ فِیْهِؕ وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًاۙ
آسان اُردو وہ(یعنی قرآن سے منہ موڑنے والے) اس (بوجھ)میں ہمیشہ رہیں گے۔۔۔ اوراُن کے لیے قیامت کے دن یہ بُرا بوجھ ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جس (کے عذاب) میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور قیامت کے دن ان کے لیے یہ بدترین بوجھ ہوگا۔
ابو الاعلی مودودی اور ایسے سب لوگ ہمیشہ اس کے وبال میں گرفتار رہیں گے، اور قیامت کے دن اُن کے لیے (اِس جرم کی ذمہ داری کا بوجھ) بڑا تکلیف دہ بوجھ ہوگا
احمد رضا خان وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اور وہ قیامت کے دن ان کے حق میں کیا ہی بڑا بوجھ ہوگا،
احمد علی اس میں ہمیشہ رہیں گے اوران کے لیے قیامت کے دن بُرا بوجھ ہوگا
فتح جالندھری (ایسے لوگ) ہمیشہ اس (عذاب) میں (مبتلا) رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت کے روز ان کے لئے برا ہے
طاہر القادری وہ اس (عذاب) میں ہمیشہ (پڑے) رہیں گے، اور ان کے لئے قیامت کے دن بہت ہی بُرا بوجھ ہوگا،
علامہ جوادی اور پھر اسی حال میں رہے گا اور قیامت کے دن یہ بہت بڑا بوجھ ہوگا
ایم جوناگڑھی جس میں ہمیشہ ہی رہے گا، اور ان کے لئے قیامت کے دن (بڑا) برا بوجھ ہے
حسین نجفی ایسے لوگ ہمیشہ اسی حالت میں گرفتار رہیں گے اور قیامت کے دن یہ بوجھ بڑا برا بوجھ ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: As abiders therein. And vile will load! them on the Day of Judgment as a load!
M.M.Pickthall: Abiding under it--- an evil burden for them on the Day of Resurrection,
Saheeh International: [Abiding] eternally therein, and evil it is for them on the Day of Resurrection as a load -
Shakir: Abiding in this (state), and evil will it be for them to bear on the day of resurrection;
Yusuf Ali: They will abide in this (state): and grievous will the burden be to them on that Day,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ذکر یعنی قران کے بارے میں