اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-81 ایت نمبر

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ
آسان اُردو اور انہوں (یعنی لوگوں)نے اللہ کے سوا (اور دوسرے) معبود بنالیے ہیں تاکہ وہ (بنائے ہوئے معبود) اُن کے لیے ایک (قسم کی عزت) طاقت ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود اس لیے بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کی پشت پناہی کریں۔
ابو الاعلی مودودی اِن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ اِن کے پشتیبان ہوں
احمد رضا خان اور اللہ کے سوا اور خدا بنالیے کہ وہ انہیں زور دیں
احمد علی اور انہوں نے الله کے سوا معبود بنا لیے ہیں تاکہ وہ ان کے مددگار ہوں
فتح جالندھری اور ان لوگوں نے خدا کے سوا اور معبود بنالئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے (موجب عزت و) مدد ہوں
طاہر القادری اور انہوں نے اللہ کے سوا (کئی اور) معبود بنا لئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے باعثِ عزت ہوں،
علامہ جوادی اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا اختیار کرلئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے باعث عزّت بنیں
ایم جوناگڑھی انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں کہ وه ان کے لئے باعﺚ عزت ہوں
حسین نجفی اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر بہت سے خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کیلئے عزت و قوت کا باعث ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And they have taken gods beside Allah that they might be unto them a glory.
M.M.Pickthall: And they have chosen (other) gods beside Allah that they may be a power for them:
Saheeh International: And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor.
Shakir: And they have taken gods besides Allah, that they should be to them a source of strength;
Yusuf Ali: And they have taken (for worship) gods other than Allah, to give them power and glory!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے