Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-80 ایت نمبر
| وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا |
| آسان اُردو | اور ہم اُس کے وراث ہو جائیں گے جس (مال اولاد) کا وہ کہتا ہے، اور وہ ہمارے پاس ا کیلا(یعنی مال اولاد کے بغیر) ہی آئے گا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جس (مال اور اولاد) کا یہ حوالہ دے رہا ہے، اس کے وارث ہم ہوں گے، اور یہ ہمارے پاس تن تنہا آئے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس سر و سامان اور لاؤ لشکر کا یہ ذکر کر رہا ہے وہ سب ہمارے پاس رہ جائے گا اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہوگا |
| احمد رضا خان | اور جو چیزیں کہہ رہا ہے ان کے ہمیں وارث ہوں گے اور ہمارے پاس اکیلا آئے گا |
| احمد علی | اور ہم اس کے وارث ہوں گے جو کچھ وہ کہتا ہے او رہمارے ہاں تنہا آئے گا |
| فتح جالندھری | اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا |
| طاہر القادری | اور (مرنے کے بعد) جو یہ کہہ رہا ہے اس کے ہم ہی وارث ہوں گے اور وہ ہمارے پاس تنہا آئے گا (اس کے مال و اولاد ساتھ نہ ہوں گے)، |
| علامہ جوادی | اور اس کے مال و اولاد کے ہم ہی مالک ہوں گے اور یہ تو ہماری بارگاہ میں اکیلا حاضر ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا |
| حسین نجفی | وہ جو کہتا ہے (کہ اس کے پاس مال و اولاد ہے) اس کے وارث ہم ہی ہوں گے۔ اور یہ تو اکیلا ہماری بارگاہ میں حاضر ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | And We shall inherit from him that whereof he spake, and he shall come to us alone. *Chapter: 19 |
| M.M.Pickthall: | And We shall inherit from him that whereof he spake, and he will come unto Us, alone (without his wealth and children). |
| Saheeh International: | And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone. |
| Shakir: | And We will inherit of him what he says, and he shall come to Us alone. |
| Yusuf Ali: | To Us shall return all that he talks of and he shall appear before Us bare and alone. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے