اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-71 ایت نمبر

وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ
آسان اُردو اور تم میں سے کوئی (ایسا)نہیں ہے ماسوائے کہ اُس (جہنم) کے پاس آئے گا. اور یہ(ایسا کرنا) آپؐ کے رب پر حتمی (آخری، نہ تبدیل ہونے والا) فیصلہ ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تم میں سے کوئی نہیں ہے جس کا اس (دوزخ) پر گزر نہ ہو۔ اس بات کا تمہارے پروردگار نے حتمی طور پر ذمہ لے رکھا ہے۔
ابو الاعلی مودودی تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو، یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پُورا کرنا تیرے رب کا ذمہ ہے
احمد رضا خان اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو تمہارے رب کے ذمہ پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے
احمد علی اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا اس پر گزر نہ ہو یہ تیرے رب پر لازم مقرر کیا ہوا ہے
فتح جالندھری اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے
طاہر القادری اور تم میں سے کوئی شخص نہیں ہے مگر اس کا اس (دوزخ) پر سے گزر ہونے والا ہے، یہ (وعدہ) قطعی طور پر آپ کے رب کے ذمہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا،
علامہ جوادی اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے جہّنم کے کنارے حاضر نہ ہونا ہو کہ یہ تمہارے رب کا حتمی فیصلہ ہے
ایم جوناگڑھی تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے واﻻ ہے، یہ تیرے پروردگار کے ذمے قطعی، فیصل شده امر ہے
حسین نجفی اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو (جو وہاں سے نہ گزرے) یہ حتمی طے شدہ فیصلہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمہ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And not one of you but shall pass over it: it is for thy Lord an ordinance decreed.
M.M.Pickthall: There is not one of you but shall approach it. That is a fixed ordinance of thy Lord.
Saheeh International: And there is none of you except he will come to it. This is upon your Lord an inevitability decreed.
Shakir: And there is not one of you but shall come to it; this is an unavoidable decree of your Lord.
Yusuf Ali: Not one of you but will pass over it: this is, with thy Lord, a Decree which must be accomplished.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
دنیا میں کوئی بھی ایسا انسان نہیں ہوگا جو کہ ایک دفعہ جہنم کے ارد گرد نہیں لایا جاے گا۔ یعنی سب ایک دفعہ جہنم دیکھیں گے