Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-70 ایت نمبر
| ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا |
| آسان اُردو | پھر واقعی ہم اُن لوگوں کو جانتے ہیں جو اُس (جہنم) سے جلنے کے مستحق ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر یہ بات ہم ہی خوب جانتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو سب سے پہلے اس دوزخ میں جھونکے جانے کے زیادہ مستحق ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر یہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سب سے بڑھ کر جہنم میں جھونکے جانے کا مستحق ہے |
| احمد رضا خان | پھر ہم خوب جانتے ہیں جو اس آگ میں بھوننے کے زیادہ لائق ہیں، |
| احمد علی | پھر ہم ان لوگو ں کو خوب جانتے ہیں جو دوزخ میں جانے کے زیادہ مستحق ہیں |
| فتح جالندھری | اور ہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جو ان میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں |
| طاہر القادری | پھر ہم ان لوگوں کو خوب جانتے ہیں جو دوزخ میں جھونکے جانے کے زیادہ سزاوار ہیں، |
| علامہ جوادی | پھر ہم ان لوگوں کو بھی خوب جانتے ہیں جو جہّنم میں جھونکے جانے کے زیادہ سزاوار ہیں |
| ایم جوناگڑھی | پھر ہم انہیں بھی خوب جانتے ہیں جو جہنم کے داخلے کے زیاده سزاوار ہیں |
| حسین نجفی | پھر ہم ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ کون اس (جہنم) میں داخل ہونے کا زیادہ سزاوار ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Then surely it is We who are the Best Knower of these worthiest of being therein roasted. |
| M.M.Pickthall: | And surely We are best aware of those most worthy to be burned therein. |
| Saheeh International: | Then, surely it is We who are most knowing of those most worthy of burning therein. |
| Shakir: | Again We do certainly know best those who deserve most to be burned therein. |
| Yusuf Ali: | And certainly We know best those who are most worthy of being burned therein. |
آیت کے متعلق اہم نقاط