Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-41 ایت نمبر
| وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ۬ؕ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا |
| آسان اُردو | اور (آپؐ) کتاب میں حضرت ابراہیم ؑ کا بیان کریں. بے شک! وہ ایک سچا(انسان)، ایک نبی تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس کتاب میں ابراہیم کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ سچائی کے خوگر نبی تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اس کتاب میں ابراہیمؑ کا قصہ بیان کرو، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا |
| احمد رضا خان | اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو بیشک وہ صدیق تھا (نبی) غیب کی خبریں بتاتا، |
| احمد علی | اور کتاب میں ابراھیم کا ذکر بے شک وہ سچا نبی تھا |
| فتح جالندھری | اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو۔ بےشک وہ نہایت سچے پیغمبر تھے |
| طاہر القادری | اور آپ کتاب (قرآن مجید) میں ابراہیم (علیہ السلام) کا ذکر کیجئے، بیشک وہ بڑے صاحبِ صدق نبی تھے، |
| علامہ جوادی | اور کتاب هخدا میں ابراہیم علیھ السّلام کا تذکرہ کرو کہ وہ ایک صدیق پیغمبر تھے |
| ایم جوناگڑھی | اس کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ بیان کر، بیشک وه بڑی سچائی والے پیغمبر تھے |
| حسین نجفی | اور قرآن میں ابراہیم (ع) کا ذکر کیجئے۔ بےشک وہ بڑے راست باز تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And mention thou in the Book Ibrahim; verily he was a man of truth, a prophet. |
| M.M.Pickthall: | And make mention (O Muhammad) in the Scripture of Abraham. Lo! he was a saint, a Prophet |
| Saheeh International: | And mention in the Book [the story of] Abraham. Indeed, he was a man of truth and a prophet. |
| Shakir: | And mention Ibrahim in the Book; surely he was a truthful man, a prophet. |
| Yusuf Ali: | (Also mention in the Book (the story of) Abraham: He was a man of Truth, a prophet. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
ابراہیمؑ کے بارے میں