Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-40 ایت نمبر
| اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | بے شک! ہم ہی زمین کے وارث ہیں اور جو بھی اس پر ہیں (اُس کے بھی)، اور ہماری طرف ہی وہ (اہل زمین) لوٹائیں (واپس کر دیے) جائیں گے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ زمین اور اس پر سارے رہنے والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے، اور ہماری طرف ہی ان سب کو لوٹایا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخرکار ہم ہی زمین اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے |
| احمد رضا خان | بیشک زمین اور جو کچھ اس پر ہے سب کے وارث ہم ہوں گے اور وہ ہماری ہی طرف پھریں گے |
| احمد علی | بے شک ہم ہی زمین کے وارث ہوں گے اور ان کے بھی جو اس پر ہیں اور ہماری طرف لوٹائے جائیں گے |
| فتح جالندھری | ہم ہی زمین کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہیں ان کے وارث ہیں۔ اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا |
| طاہر القادری | بیشک ہم ہی زمین کے (بھی) وارث ہیں اور ان کے (بھی) جو اس پر (رہتے) ہیں اور (سب) ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | بیشک ہم زمین اور جو کچھ زمین پر ہے سب کے وارث ہیں اور سب ہماری ہی طرف پلٹا کر لائے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | خود زمین کے اور تمام زمین والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے اور سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا کر ﻻئے جائیں گے |
| حسین نجفی | (آخرکار) ہم ہی زمین کے اور جو کچھ اس کے اوپر ہے اس کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف لوٹائے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We! We shall inherit the earth and whatsoever is thereon: and Unto Us they shall be returned. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We inherit the earth and all who are thereon, and unto Us they are returned. |
| Saheeh International: | Indeed, it is We who will inherit the earth and whoever is on it, and to Us they will be returned. |
| Shakir: | Surely We inherit the earth and all those who are on it, and to Us they shall be returned. |
| Yusuf Ali: | It is We Who will inherit the earth, and all beings thereon: to Us will they all be returned. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی اور علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے