Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-68 ایت نمبر
| وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا |
| آسان اُردو | اور کسطرح تم(موسٰیؐ) صبر کر سکتے ہواُس (چیز)پر صبر جس کی خبر (علم) کا تم احاط نہیں کر سکتے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جن باتوں کی آپ کو پوری پوری واقفیت نہیں ہے، ان پر آپ صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جس چیز کی آپ کو خبر نہ ہو آخر آپ اس پر صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں" |
| احمد رضا خان | اور اس بات پر کیونکر صبر کریں گے جسے آپ کا علم محیط نہیں |
| احمد علی | اورتو صبر کیسے کرے گا اس بات پر جو تیری سمجھ میں نہیں آئے گی |
| فتح جالندھری | اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر کر بھی کیوں کرسکتے ہو |
| طاہر القادری | اور آپ اس (بات) پر کیسے صبر کر سکتے ہیں جسے آپ (پورے طور پر) اپنے احاطہء علم میں نہیں لائے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | اور اس بات پر کیسے صبر کریں گے جس کی آپ کو اطلاع نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جس چیز کو آپ نے اپنے علم میں نہ لیا ہو اس پر صبر بھی کیسے کر سکتے ہیں؟ |
| حسین نجفی | اور بھلا اس بات پر آپ صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں جو تمہارے علمی دائرہ سے باہر ہے؟ |
| M.Daryabadi: | And how canst thou have patience over that which thy knowledge encompasseth not |
| M.M.Pickthall: | How canst thou bear with that whereof thou canst not compass any knowledge? |
| Saheeh International: | And how can you have patience for what you do not encompass in knowledge?" |
| Shakir: | And how can you have patience in that of which you have not got a comprehensive knowledge? |
| Yusuf Ali: | "And how canst thou have patience about things about which thy understanding is not complete?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے عالم بندے سے ملاقات
موسی ؑ اور اللہ کے بندے کی بات چیت