اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر                     The Cave-18 سورت الکھف  Ayah No-69 ایت نمبر

قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا
آسان اُردو اُس (موسٰیؐ) نے کہا: اگر اللہ نے چاہاتو آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی موسیٰ نے کہا : انشاء اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے، اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔
ابو الاعلی مودودی موسیٰؑ نے کہا "انشاءاللہ آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں کسی معاملہ میں آپ کی نافرمانی نہ کروں گا"
احمد رضا خان کہا عنقریب اللہ چاہے تو تم مجھے صابر پاؤ گے اور میں تمہارے کسی حکم کے خلاف نہ کروں گا،
احمد علی کہا انشاالله تو مجھے صابر ہی پائے گا اور میں کسی بات میں بھی تیری مخالفت نہیں کروں گا
فتح جالندھری (موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔ اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا
طاہر القادری موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: آپ اِن شاء اﷲ مجھے ضرور صابر پائیں گے اور میں آپ کی کسی بات کی خلاف ورزی نہیں کروں گا،
علامہ جوادی موسٰی نے کہا کہ آپ انشائ اللہ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے کسی حکم کی مخالفت نہ کروں گا
ایم جوناگڑھی موسیٰ نے جواب دیا کہ انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے واﻻ پائیں گے اور کسی بات میں، میں آپ کی نافرمانی نہ کروں گا
حسین نجفی موسیٰ نے کہا انشاء اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Musa said: thou wilt find me, if Allah will, patient, and shall not disobey thee in any affair.
M.M.Pickthall: He said: Allah willing, thou, shalt find me patient and I shall not in aught gainsay thee:
Saheeh International: [Moses] said, "You will find me, if Allah wills, patient, and I will not disobey you in [any] order."
Shakir: He said: If Allah pleases, you will find me patient and I shall not disobey you in any matter.
Yusuf Ali: Moses said: "Thou wilt find me, if Allah so will, (truly) patient: nor shall I disobey thee in aught."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے عالم بندے سے ملاقات
موسی ؑ اور اللہ کے بندے کی بات چیت