اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر                     The Cave-18 سورت الکھف  Ayah No-67 ایت نمبر

قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
آسان اُردو اُس (بندے)نے کہا: بے شک! تجھے(موسٰیؐ) ہرگز میرے ساتھ صبر کرنے کااختیار نہیں ہوگا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے کہا : مجھے یقین ہے کہ آپ میرے ساتھ رہنے پر صبر نہیں کرسکیں گے۔
ابو الاعلی مودودی اس نے جواب دیا "آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے
احمد رضا خان کہا آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں گے
احمد علی کہا بے شک تو میرے ساتھ ہر گز صبر نہیں کر سکے گا
فتح جالندھری (خضر نے) کہا کہ تم میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکو گے
طاہر القادری اس (خضرعلیہ السلام) نے کہا: بیشک آپ میرے ساتھ رہ کر ہرگز صبر نہ کر سکیں گے،
علامہ جوادی اس بندہ نے کہا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہ کرسکیں گے
ایم جوناگڑھی اس نے کہا آپ میرے ساتھ ہرگز صبر نہیں کرسکتے
حسین نجفی اس نے (جواب میں) کہا کہ آپ میرے ساتھ (رہ کر) صبر نہیں کر سکتے۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: verily thou wilt not be able to have with me patience;
M.M.Pickthall: He said: Lo! thou canst not bear with me.
Saheeh International: He said, "Indeed, with me you will never be able to have patience.
Shakir: He said: Surely you cannot have patience with me
Yusuf Ali: (The other) said: "Verily thou wilt not be able to have patience with me!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے عالم بندے سے ملاقات
موسی ؑ اور اللہ کے بندے کی بات چیت