Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-64 ایت نمبر
| قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا قَصَصًاۙ |
| آسان اُردو | اُس (موسٰیؐ) نے کہا: یہی(مقام) ہے جو ہم تلاش کر رہے تھے. پھر وہ تلاش کرتے ہوئے اپنے (قدموں کے) نشانوں پر واپس مڑے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : اسی بات کی تو ہمیں تلاش تھی۔ چنانچہ دونوں اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ہوئے واپس لوٹے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "اسی کی تو ہمیں تلاش تھی" چنانچہ وہ دونوں اپنے نقش قدم پر پھر واپس ہوئے |
| احمد رضا خان | موسیٰ نے کہا یہی تو ہم چاہتے تھے تو پیچھے پلٹے اپنے قدموں کے نشان دیکھتے، |
| احمد علی | کہا یہی ہے جو ہم چاہتے تھے پھر اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ہی الٹے پھرے |
| فتح جالندھری | (موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے |
| طاہر القادری | موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: یہی وہ (مقام) ہے ہم جسے تلاش کر رہے تھے، پس دونوں اپنے قدموں کے نشانات پر (وہی راستہ) تلاش کرتے ہوئے (اسی مقام پر) واپس پلٹ آئے، |
| علامہ جوادی | موسٰی نے کہا کہ پس وہی جگہ ہے جسے ہم تلاش کررہے تھے پھر دونوں نشان قدم دیکھتے ہوئے الٹے پاؤں واپس ہوئے |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ نے کہا یہی تھا جس کی تلاش میں ہم تھے چنانچہ وہیں سے اپنے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے واپس لوٹے |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا یہی تو وہ (مقام) تھا جس کی ہمیں تلاش تھی (اور جسے ہم چاہتے تھے) چنانچہ وہ دونوں اپنے پاؤں کا نشان دیکھتے ہوئے واپس ہوئے۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: that is that which we have been seeking. So they turned back upon their footsteps, retracing. |
| M.M.Pickthall: | He said: This is that which we have been seeking. So they retraced their steps again. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "That is what we were seeking." So they returned, following their footprints. |
| Shakir: | He said: This is what we sought for; so they returned retracing their footsteps. |
| Yusuf Ali: | Moses said: "That was what we were seeking after:" So they went back on their footsteps, following (the path they had come). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؑ اور ان کے نوکر کے سفر کے بارے میں
تاریخی ایت